19 جولائی 2012 - 19:30

ہندوستان نے پاکستان سےدرخواست کی ہے کہ زمینی راستوں سے تیل کی ترسیل کی اجازت دے۔

ابنا: ہندوستان نے اس غرض سے تجویز پیش کی ہے کہ لاہور سے ہندوستان کی سرحد تک ایک پائپ لائن بچھائي جائے۔ ہندوستان کے ایک سرکاری عہدیدار نے جس کے نام کا ذکر نہیں کیا گيا ہے کہا ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمینی راستوں سے تیل اور تیل کی مصنوعات کی لین دین شروع ہوجائے تو بھٹنڈا ریفائنری اور جالندھر آئل ڈپو سے تیل کی ترسیل میں آسانی ہوگي۔ ہندوستان نے پاکستان سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اٹاری واہگہ سرحد سے گندھک اور کوئلے کی ترسیل کی سہولت فراہم کرے ۔

.......

/169